ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رجب طیب ایردوآن کا اپنے حامیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب

رجب طیب ایردوآن کا اپنے حامیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب

Mon, 08 Aug 2016 15:29:44  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ8؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار کے روز اپنے قریب ایک ملین حامیوں کی ریلی سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت نے ترکی کو زیادہ مستحکم بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سازش کے در پردہ افراد اور عناصر کو تباہ کر دیں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک شہر استنبول میں جمہوریت اور شہداء نامی اس ریلی کے ذریعے ایردوآن نے اپنی عوامی مقبولیت کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی ایردوآن کی حامی کسی ریلی میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھا جائے گا کہ فوج اور عدلیہ میں کون ہے اور خراب عناصر کو باہر پھینک دیا جائے گا۔

باغیوں کے حملے کے بعد حلب میں بھاری فوجی نفری تعینات
حلب8؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام کی سرکاری فوج نے حلب شہرپرباغیوں کے بڑے حملے کے بعداس شہر میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ باغیوں کے اتحاد کی جانب سے اس سے قبل کہاگیاتھا کہ وہ پورے شہرپرحکومتی محاصرہ توڑنے کے لیے ایک بڑی عسکری کارروائی شروع کرنے والا ہے۔ ڈھائی لاکھ کی آبادی والے شہر حلب کوگزشتہ تین ہفتوں سے سرکاری فوج نے اپنے محاصرے میں لے رکھاہے اور باغیوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح یہ محاصرہ ختم کرایا جائے۔ لڑائی سے شدید متاثرہ ضلع راموسیٰ سے خواتین اوربچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بھی حلب کے لیے فوجی کمک کی تصدیق کی ہے۔


Share: